کامونکی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی گندگی کو کوڑا دان میں پھینکنے کی بجائے سڑکوں پر پھینکنے لگا جبکہ شہر میں صفائی کی حالت بھی ناگفتہ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر اور نالیوں کا گندا پانی سڑکیوں اورگلیوں میں کھڑارہنا معمول ہے۔بالخصوص جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے داخلی اور خارجی راستوں جہاں سے روزانہ ہزاروں شہری گزرتے ہیں جا بجا گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں اگر چہ کوڑا ڈالنے کیلئے مین بازار انڈر پاس کے دونوں جانب کوڑا دان رکھے گئے ہیں اسی طرح دربار بھولا پیر کے سامنے کوڑا دان رکھا گیا ہے مگر میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں پھینکنے کی بجائے کوڑا دان کے پاس باہر پھینک کر چلے جاتے ہیں جوکہ سارا دن وہاں پڑا رہتا ہے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید تعفن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔