مدارس کے طلبہ کےلئے جدید پیمانے پر ووکیشنل ٹریننگ دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا

Jun 06, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ کو ہنر مند بنانے کے لیے محمد احسان بھٹہ سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے ووکیشنل ٹریننگ کا ایک اہم پروگرام شروع کیا ہے تاکہ دینی مدارس کے ہونہار طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی اور تکنیکی تربیت بھی حاصل کر سکیں اور اپنے و اپنے اہل خانے کے لئے مناسب و باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں ،محمد احسان بھٹہ سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب نے بتایا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والے دینی مدارس کے طلبہ کے لئے جدید پیمانے پر ووکیشنل ٹریننگ دینے کا پروگرام ترتیب دیا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی باہمی مشاورت سے دینی مدارس کے طلبہ کو کمپیوٹر اپلیکشن گھریلو اشیاءکی مرمت اور انگریزی زبان کی بول چال کی تربیت دی جائے گئی اس سلسلے میں دونوں محکموں کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہےں جس کے مطابق سب سے پہلے حضرت داتا گنج ہجویری مدرسہ لاہور کے 150 طلبہ کے ووکیشنل ٹریننگ و انگریزی زبان سکھانے کے لئے کلاسز شروع کی جار ہی ہےں ۔جہاں پر ٹیوٹا پنجاب کے انسڑکٹرز ان طلبہ کو ووکیشنل ٹریننگ دیں گئے فنی تربیت کا ضروری ساز و سامان ٹیوٹا فراہم کرے گا محمد احسان بھٹہ نے مذید بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت پنجاب دینی مدارس کے طلبہ کو جدید ووکیشنل علوم کی ٹریننگ دینے کا انقلابی پروگرام شروع کر رہی ہے۔ جس کے بعد ہمارے دینی مدارس کے طلبہ بھی دینی امور کے ساتھ ساتھ اپنے لئے مناسب روزگار حاصل کر سکیں گئے۔

مزیدخبریں