حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مےںری پبلک آف قازقستان کے قونصلےٹ جنرل راﺅ محمد خالد خان نے ےہاں مسلم انسٹےٹےوٹ ےونےورسٹی مےںسی ای او محمود صادق دھوتھڑ کی زےر صدارت ضلع بھر کے طلبہ وطالبات کو فےوچر کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنے کے سلسلہ مےں منعقد ہ سےمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا قازقستان کی ےونےورسٹےوں کا شمار اسوقت دنےا کی بہترےن ےونےورسٹےوں مےں ہوتا ہے۔جہاںپر اےم بی بی اےس کے بعد اےم ڈی کی ڈگری بھی کرائی جارہی ہے ،پوری دنےا مےں ےہ ڈگرےاں تسلےم کی جاتی ہےں۔جبکہ قازقستان حکومت نے پاکستان سے 150طلبہ وطالبات کو اسکالرز شپ دےنے کا بھی اعلان کےا ہے جس مےں حافظ آباد ڈسٹرکٹ بھی شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پوری دنےا کی طرح اب قازقستان مےں ٹےکےنکل اےجوکےشن کا بہت بڑا سکوپ ہے ۔سی ای او محمود صادق دھوتھڑ نے کہا کہ انہوں نے ہمےشہ تعلےم کے فروغ اور طلبہ وطالبات کو مسقبل کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنے کے سلسلہ مےںاہم کردار اداکےا ہے۔۔ تقرےب سے عبدالجبار رضاانصاری، لےاقت علی گل چےف اےگزےکٹو قازقستان ہاﺅس لاھور،ڈاکٹر خاور عباس، بلال احمد،پی ٹی ساجد حسےن ، مس نورالعےن اور مس نسےم زھرانے بھی خطاب کےا۔