لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر آنے والا سائل پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 42 سالہ متین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈیوال کا رہائشی متوفی متین خان ولد منصور خان اپنے بہنوئی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز آفس ویریفیکیشن کیلئے آیاتھا جہاں اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اسے موقع پر پر فرسٹ ایڈ دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو1122کے معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا جو اس کی موت کا سبب بنا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی ہے۔