لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ سیاست تحمل مزاجی اور عوامی خدمت کا نام ہے۔آج فتنہ مذاکرات کے لئے بھیک مانگتا پھر رہا ہے، آج اس فتنہ خان کے غرور اور تکبر کی وجہ سے وہ مکافات عمل کا شکار ہوچکا ہے۔وہ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے، دریں اثنا مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر پارٹی کو شہر میں مضبوط بنانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں،نائب صدر مینارٹی ونگ تحریک انصاف لاہورشفیق جوئیہ,خرم حبیب ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔