لاہور (نیوز رپورٹر) ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری اداروں کے ملازمین کی اجرتوں اور صنعت تجارت بینکس اور ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں جلد اضافہ کرے اور کارکنوں کو کام پر غیر محفوظ حالات کار کے پیش نظر انہیں حادثات و پیشہ وارانہ بیماریوں سے تحفظ کیلئے لیبر قوانین پر م¶ثر عملدرآمد کرا کر انہیں محفوظ فرمائیں اور کارکنوں کی جبری محنت اور کمسن بچوں کے استحصال کو ختم کرائے کارکنوں کے فرسودہ مزدور قوانین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور حکومت پاکستان کی توثیق کردہ آئی ایل او کنونشنز کے مطابق ترقی پسندانہ ترامیم کرے اور پالیسی ساز اداروں میں محنت کشوں کو نمائندگی کا حق دے ملک میں اقتصادی و سماجی پالیسیوں میں موثر اصلاحات کا نفاذ کرتے ہوئے جاگیرداروں و سرمایہ داروں سے ٹیکس وصول کرے یہ مطالبات آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے ایک اہم اجلاس میں منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور زیر صدارت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے ایک قرار داد کے ذریعے کئے گئے۔ اجلاس کو اکبر علی خان اسامہ طارق صلاح الدین ایوبی حسن منیر بھٹی نوشیر خان جاوید اقبال و دیگر نمائندگان فیڈریشن نے خطاب کیا اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی افواج کی قربانیوں او فرائض کی سرانجام دہی میں شہید کارکنوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔