زچگی کی دیکھ بھال سے متعلق فیکلٹی ڈویلپمنٹ ماڈیول پر مشتمل ورکشاپ 

Jun 06, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یو این ایف پی اے کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف برنیٹ، آسٹریلیا کے تعاون سے زچگی کی دیکھ بھال کے حوالہ سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ ماڈیول پر مشتمل تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل، ایف جے ایم سی پروفیسر نورین اکمل؛ رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم‘ چیئرپرسن، شعبہ طب/ ڈائریکٹر، کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین، نرسنگ اینڈ الائیڈ اسپیشلٹیز، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر؛ ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سید سجاد سرور، فیکلٹی ممبران اور "یو این ایف پی اے"سے ڈاکٹر نائلہ یاسمین اور رضوان الحق نے ورکشاپ میں شرکت کی۔آن لائن ٹریننگ میں انسٹی ٹیوٹ آف برنیٹ، آسٹریلیا کی سینئر مڈوائفری اسپیشلسٹ ریچل اسمتھ اور انسٹی ٹیوٹ آف برنیٹ، آسٹریلیا سے جین ریمنڈ نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکاسےخطاب میں کہا کہ یونیورسٹی علم کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیمی تجربے کا ایک طاقتور پہلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مڈوائفری میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا جلد آغاز کریں گے۔

مزیدخبریں