لاہور ( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرے ملک منتقل کرنے کا امکان ہے۔ امریکہ میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے۔ امریکہ میں ابھی تک کرکٹ کے سٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں۔ آئی سی سی امریکہ اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔ اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئے وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔ آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کر سکتا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2030ء کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو 2030ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتل رائے نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے۔ امریکہ میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔ڈاکٹر اتل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ میں سٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔