چین ڈیری انڈسٹری کی ترقی کیلئے پاکستان میں ڈیری فارم قائم کرے گا

لاہور( این این آئی)چین زیادہ دودھ دینے والے جانوروںکی پیداوار کے ذریعے اپنی ڈیری انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس کا مقصدپاکستان میں ڈیری فارمنگ کے لیے جانوروںکے جینیاتی تغیرات کو بہتر بنانا ہے،رائل گروپ آف چائنا نے لاہور میں بہترین نسل کی حامل بھینسوں کے ایمبریو تیار کرنے کے لیے لیبارٹری قائم کی ہے۔بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کمپنی 8,000 جانوروں کا ڈیری فارم قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ زیادہ دودھ دینے والی گایوں کی پیداوار میں چین اور پاکستان کے تعاون سے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ اس کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ، ڈیری مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن