لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کے پہلے ورچوئل لرننگ اور ارننگ پلیٹ فارم، ٹی پی ایل لائف معاون نے 60 ہزارممکنہ لائف انشورنس ایجنٹس کی کامیاب رجسٹریشن کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انشورنس ایجنٹس کی اتنی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کا عمل پاکستان اور ہر پاکستانی کو ڈیجیٹل طریقے سے فعال بنانے ‘نئے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو سامنے لانے اور مالی خوشحالی کے ہر قدم پر معاشی سرگرمی کو یقینی بناتا ہے۔ ٹی پی ایل لائف کے سی ای او، سعد نثار نے کہا یہ پلیٹ فارم پاکستان کی انشورنس انڈسٹری میں مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ لوگوں کو انفرادی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے جس کی بدولت وہ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اور دیگر پاکستانیوں کو انشورنس مصنوعات کی رسائی میسر کرسکیں گے۔ "ٹی پی ایل لائف لوگوں کو انشورنس کی تعلیم کی تکمیل اور کارآمد لائف انشورنس ایجنٹس بننے پر ہر کورس اور ہر سیل پر نقد انعام پیش کرتی ہے جس سے کمپنی کو ملک بھر میں اپنا دائرہ کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔