پاکستان بین الاقوامی زیتون کونسل کا 19واں رکن بن گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پوٹھوہار کے علاقے میں زیتون کی وسیع کھیتی نے خاموش انقلاب برپا کر دیا، پاکستان کو بین الاقوامی زیتون کونسل کا 19 واں رکن بنا دیا گیا،مناسب آب و ہوا کی وجہ سے چکوال کو "وادی زیتون" کا نام دیا گیا ہے ،پاکستان کے پاس زیتون اگانے کے لیے 10 ملین ایکڑ اراضی ہے جو سپین کے زیتون کاشت کرنے والے علاقوں سے کہیں زیادہ ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والے زیتون کے تیل کا معیار اٹلی اور اسپین سے کہیں بہتر ہے۔بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال سے وابستہ باغبانی کے ماہر ڈاکٹر امام الحق نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ زیتون کی کاشت کے لیے موزوں زمین اور ماحول کے ساتھ پاکستان زیتون کے صف اول کے برآمد کنندگان میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن