مرکنٹائل ایکس چینج میں 18ارب روپے کے سودے‘مجموعی تعداد 15861 رہی

Jun 06, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 18ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 15861 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 9.589 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.643 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100  کے سودوں کی مالیت 1.229 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.144 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.051 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 424.461 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 383.377 ملین روپے رہی۔

مزیدخبریں