نیوزی لینڈ: سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو لیڈی کے خطاب سے نواز دیا گیا

Jun 06, 2023

ولنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ نے سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو 2019ء کے کرائسٹ چرچ مسجد میں قتل عام اور کرونا کے وبائی امراض کے دوران بہترین کارکردگی پر ’ڈیم‘ (لیڈی) نامی اعلیٰ لقب سے نوازا ہے۔  42 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس وقت نیوزی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا جب جنوری میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کے پیش رو وزیراعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کو کنگز برتھ ڈے اور کورونیشن آنرز لسٹ میں ڈیم (لیڈی) کا اعزاز دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2017ء سے 2023ء تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد جیسنڈا آرڈرن کو جدید دور میں ہمارے ملک کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے کچھ کے دوران نیوزی لینڈ کے لیے ان کی خدمات کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں