نوشہرہ ورکاں: گورنمنٹ سکول میں آتشزدگی‘ کمپیوٹر ‘ لیب خاکستر‘ 12 لاکھ کا نقصان

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائے  ہائی سکول متہ ورکاں کی  لاکھوں مالیت سے تیارکی گئی کمپیوٹر لیب میں اچانک آتشزدگی سے پوری  لیب  خاکستر  ہو گئی۔  پنجاب بھر کی طرح 15اگست تک  گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے لیے اساتذہ  اور طلباء بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں کمپیوٹر لیپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوان موقع پر پہنچے اور کمپیوٹر لیپ کی دیوار توڑ کر پانی اور دیگر کیمیکلز سے آگ بجھانے میں کامیاب  ہو گئے۔ 13  کمپیوٹر ایل سی ڈی، سی پی، 35 کرسیاں متعدد ٹیبل، پنکھے، الیکٹرک وائرنگ،  یو پی ایس بیٹریاں، پروجیکٹر اور کمرے میں لگا ہوا دیگر آرائشی سامان خاکستر  ہو گیا اور بر وقت کارروائی سے دیگر عمارت کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔ متہ ورکاں کے رہائشی بھی جمع ہوگئے۔ ہیڈ ماسٹر محمد شفیق کھرل کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ اور نقصان کا اندازہ تقریباً 12 لاکھ بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...