اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کرونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور 6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیر کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار424ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.28فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا: 4نئے کیس، 6 مریضوں کی حالت تشویشناک
Jun 06, 2023