کراچی کا میئر نامزد کرنے پر شکریہ‘ شہر کی بہتری کیلئے کام کروں گا: مرتضیٰ وہاب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف شہروں کے لیے اپنے نامزد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں مرتضیٰ وہاب کا نام میئر کراچی کے لیے چنا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان مراد ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میئر کیلئے نامزد کرنے پر بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں اور شہر میری رگوں میں ہے، اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔ ان کا کہنا تھا میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لیکر جاؤں گا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا میئر تمام متعلقہ اداروں کا چیئرمین ہو گا۔ سندھ حکومت سمیت وفاق کو ساتھ لیکر چلیں گے، شہر میں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ پی پی کے تمام کارکنوں کا خصوصی شکریہ جنہوں نے سٹی الیکشن جیتنے کیلئے بہت محنت کی ہم سب ملکر کام کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں ڈلیور کریں گے۔ کراچی والوں نے مینڈیٹ دیا اب صرف کام ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...