گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ تا واہنڈو موٹر وے انٹرچینج کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا۔ سیالکوٹ لاہور موٹر وے سے گوجرانوالہ کو نظیر روڈ سے 2رویہ موٹروے لنک کے ذریعے جوڑا جائے گا، جس پر 11ارب روپے لاگت آئے گی۔ لمبائی 15.2کلو میٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے لنک منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بے نظیر روڈ کیمپ دفتر میں اجلاس ہوا، صدارت سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے کی۔ اجلاس میں کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ایف ڈبلیو او، ہائی ویز، ریونیو افسروں سمیت دیگر شریک تھے۔ صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ انڈسٹریز کو بھرپور فروغ ملے گا۔ جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور افسران کو کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور نگران وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ تا واہنڈو موٹروے انٹرچینج کی تعمیر شروع
Jun 06, 2023