اسلام آباد،لاہور(رانا فرحان اسلم، این این آئی)گورنر پنجاب انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو اس ملک پر مسلط کرکے زیادتی کی گئی نو مئی کے واقعات اچانک نہیں عمران خان کی ساری جدوجہد ایسے واقعات سے عبارت ہے واقعات طے شدہ پلاننگ کے تحت ہوئے پہلے سے ٹارگٹ سیٹ کئے گئے تھے دنیا کی کوئی قوم اپنے شہیدوں کو بے توقیر نہیں کرتی عمران خان نے ملک کو صرف معاشی طور پرہی نہیں معاشرتی طور پربھی نقصان پہنچایا ہے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے کم از کم میرے آفس میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات چیت نہیں ہو رہی سیاسی جماعتوں کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے مسلم لیگ ن ملک کی بڑی جماعت ہے پنجاب بھر میں انتخابات کیلئے ن لیگ کے امیدوار موجود کسی کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے عہدے ٹکٹ زمہ داریوں اور یقین دہانیوں پر لوگ پارٹیوں میں آتے جاتے رہتے ہیںان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیاں کرہ عرض پر بقاع نوع انسان کو متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے میں ہر شخص کو ماحول دوست اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں میں سنڈیکیٹ کے ممبرز نامزد کرنے سمیت مختلف تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز کے تین ڈینز:پروفیسر ڈاکٹر انتصار احمد، ڈاکٹر محمد افضل اور ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی کو عرصہ تین سال کے لیے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کردیا۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل وائس چانسلر بابا گرو نانک یونیورسٹی ، ننکانہ صاحب کو جھنگ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے عرصہ تین سال کے لیے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کر دیا۔ گورنر پنجاب نے ڈاکٹر محمد افضل وائس چانسلر بابا گرو نانک یونیورسٹی ، ننکانہ صاحب کو نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا عرصہ تین سال کے لیے ممبر نامزد کر دیا۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر نبیلہ رحمان کویونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر کے اضافی چارج میں تین ماہ یا اس پوسٹ پر ریگولر تعیناتی ہونے تک توسیع کر دی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے قائد اعظم لائبریری باغ جناح لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے لیے 6 آفیشلز اور 6 نان آفیشلز ممبران کے ناموں کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کا چیئر پرسن چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ وائس چیئرمین کے عہدے پر عرفان علی سابق فیڈرل سیکرٹری کو تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
عمران خان کو ملک پر مسلط کرکے زیادتی کی گئی،گورنر پنجاب
Jun 06, 2023