اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈرگراؤنڈ سٹوریج بدین کے مقام پر تعمیرکیا جائے گا، دستاویز کے مطابق منصوبے پرمجموعی طورپرایک ارب 84 کروڑ80 لاکھ روپے لاگت آئے گی،وفاقی بجٹ میں صوبے کے لئے 15 کروڑ روپے مانگے گئے ہیںحکومت نے گیس فیلڈز کے 5کلومیٹرکے اندرعلاقوں کوگیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا جارہاہے،منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ،وفاقی بجٹ میں اس مںصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔