شجاع آباد میں زیادتی کے بعد 12 سالہ لڑکا قتل

ملتان‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی) شجاع آباد کے علاقے میں 12 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 12 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ متاثرہ بچہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ بچے کو زیادتی کے بعد کھیت میں پھینک دیا گیا تھا۔ اوباش افراد نے تین لڑکیوں سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 31 ج ب کے رہائشی اعجاز کی جواں سال بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم انصر علی نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 74 ج ب کی رہائشی یاسمین بی بی کی جواں سال بیٹی کو ملزم طارق ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 409 گ ب میں محمد یار کی بھابھی کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ اوباش ملزم اقبال نے اسے دبوچ لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموںکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن