ایف آئی اے سائبر کرائم نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی چوہدری عبدالرؤف کی ہدایات پر سب ا نسپکٹرعثمان بشارت نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاملزم عاطف حمید سوشل میڈیا پر ڈالرز کی فروخت کے اشتہارات لگاتا تھاملزم نے متاثرہ سے 1800 امریکی ڈالر کی فروخت کے لئے پیسے ہتھیائے ملزم نے508107 روپے بینک اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائے اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تھاملزم کو ٹریپ کر کے راولپنڈی سے گرفتار کیا گیاملزم نے جعلسازی کے لئے متعدد جعلی واٹس ایپ اکاونٹ بنا رکھے تھے ملزم نے فیس بک پر وائس پوائنیر (wise pioneer)کے نام سے بھی اکاونٹ بنایا ہوا تھاملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیاملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن