یاسمین راشد کیس کے فیصلہ میں جلد بازی کی گئی، اعظم نذیر تارڑ

Jun 06, 2023

اسلام آباد (این این آئی) وزیرقانون و انصاف عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے کیس کے فیصلہ میں جلد بازی کی گئی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، تحریک انصاف کے مٹھی بھر کارکنوں کو عدلیہ کے بعض حلقوں کی طرف سے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،حکومت ان کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،9 مئی کو سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور 190ملین پائونڈ کرپشن کے مقدمہ میں اپنے لیڈر کو بچانے کیلئے ملک میں انارکی پھیلائی، چند شرپسند عناصر نے ملک میں نہ صرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ حساس تنصیبات، شہداء کی یادگاریں، ریڈیو پاکستان، چاغی پہاڑ کے ماڈل پر حملے کئے۔9 مئی کے واقعات کے پیچھے عمران خان اور ان کی جماعت کے سرکردہ رہنما ملوث ہیں، تمام لیڈران کو اہداف دیئے گئے تھے کہ کس نے کہاں پہنچنا ہے اور کیا کارروائی کرنی ہے۔

مزیدخبریں