اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق سپیکر اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے اسدقیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑکیس کی سماعت کی جس دوران اسدقیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکیل ملزم شیرافضل نے مؤقف اپنایا کہ اسدقیصر نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے، ان کا ضلعی کچہری آنا رِسک سے کم نہیں، میرے مؤکل کے خلاف مردان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔دوران سماعت وکیل شیر افضل کی جانب سے اسدقیصرکی ضمانت میں توسیع کی لمبی تاریخ دینیکی استدعا بھی کی گئی۔دلائل سننے کے بعد جج نے ریمارکس دیے آپ سب کے کیسز میں زاہد آصف کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاگیا ہے لیکن ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، شریک ملزمان کی استدعا تھی کہ 10 جون کی تاریخ دیدی جائے، اسد قیصرکی ضمانت میں ڈھائی ہفتیکی توسیع دی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی پڑیگی۔بعد ازاں عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں اسدقیصرکی ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی۔
جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اسد قیصر کی ضمانت میں 10جون تک توسیع
Jun 06, 2023