ایڈیشنل سیشن ججوں کی ماڈل ٹائون کچہری میں منتقلی کے خلاف وکلاء کی جزوی ہڑتال

لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن ججوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں منتقلی کا معاملہ، ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ہوئی، لاہور بار کی قیادت نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز کی منتقلی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ وکلاء نے ججوں کو واپس سیشن کورٹ واپس لانے کا مطالبہ کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ سے تحصیل ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن عدالتوں کی منتقلی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف آج پھر ہڑتال کریں گے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی زیر صدارت آج بروز منگل ایوان عدل میں جنرل ہائوس کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن