نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس ‘ مراد شاہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیوجج محمد بشیر کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی اور ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے جونیئروکیل نے کہاکہ وکلا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...