جمہوریت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، پرویز اشرف

اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔  انہوں نے مزید کہا اس وقت صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لئے جو قوانین بنائے گئے ہیں ان کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام " آئین پاکستان خواتین کے نقطہ نظر " کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا انکی سیاسی تربیت محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے کی جس پر انکو فخر ہے ۔ سیکرٹری وومن پارلیمانی کاکس شاہدہ رحمانی نے کہا وومن پارلیمانی کاکس ملک میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرر ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر وومن پارلیمانی کاکس نے جینڈر بجٹ پر کام شروع کر دیا ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی و کنوینر چائلڈ پارلیمانی کاکس مہناز اکبر عزیز نے کہا پاکستان کی ہر خاتون رکن پارلیمنٹ نے طویل جدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جینڈر بجٹ کے لیے خواتین پارلیمنٹرینز کی تجاویز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین پارلیمنٹرینز کی شرکت اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کی سماجی و اقتصادی شمولیت کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...