اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کا دو روزہ اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے ، اجلاس چھ اور سات جون کو اسلام آباد میں ہو گا اسلامی نظریاتی کونسل کایہ دو سو تیسواں( 230)اجلاس ہوگااجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کرینگے دو روزہ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے اجلاس کے دوسرے روز اختتام پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز پریس بریفنگ دیں گے۔