خان پور کے علاقے فتح پور کمال میں تین سگے کم سن بھائی کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں کی شناخت سات سالہ ابو بکر، پانچ سالہ محمد عثمان، تین سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ۔دو بھائیوں کی نعشیں برانچ ہیڈ بنگلہ شیخاں سے مل گئیں ،ایک کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا تو تیسرے بچے کی لاش بھی نہر سے مل گئی۔
خانپور:تین کم سن بھائی کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق
Jun 06, 2023 | 12:42