اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لئے بُری خبر آگئی، بجلی ایک روپے 55 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ کردیا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کیلئے ہوگا. بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز صارفین کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی کردی تھی۔