پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کارکنوں سے کہتا ہوں انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔ کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ قید تنہائی نے مجھے ہمت اور حوصلہ دیا، کارکنوں سے کہتا ہوں، آزمائش ہے گزر جائے گی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے آج پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے. اس کو چھوڑ دیں. مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ملاقات خوش آئند تھی. نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔