سعودی عرب میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف پانچ منٹ میں طے ہو گا جب کہ ریاض سے جدہ کے سفر میں 46 منٹ لگیں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سب ممکن ہو گا ورجن ہائپرلوپ نامی ٹرین سے جو اپنا سفر حقیقتاً انتہائی برق رفتاری سے طے کرے گی۔ہائپر لوپ نامی ٹرین امریکی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر کے سفر کو نہایت کم وقت میں طے کیا جانا ممکن ہے، بنیادی طور پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے۔میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافر ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ایک کیپسیول نما ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔
ہائپر لوپ ٹرین، جدہ سے مکہ کا سفر 5 منٹ میں ممکن ہو گا
Jun 06, 2023 | 22:56