شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے سٹی صدرو سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو آئین جمہوریت اور جوہری توانائی سے سرفراز کرنے والی جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی کارکنوں کو جو وقار اور مقام پیپلز پارٹی میں حاصل ہے اور کسی جماعت میں اس کی مثال نہیں ملتی ، بانی پی ٹی آئی کی قومی اداروں سے محاذ آرائی کی سیاست کسی طرح جمہوری نہیں یہ سازش کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہے پیپلز پارٹی ایسی کسی سوچ کی حامی نہیں جو جمہوری عمل کو سبوتاز کرنے اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہو ۔