قصور (نمائندہ نوائے وقت) اٹھیل پور کے علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پوائنٹ پر گرمی سے ایک خاتون بے ہوش ہو گئی،شہریوں نے نامناسب انتظامات کے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دے دی۔ اٹھیل پور سے شہریوں نے درخواست دی ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول اٹھیل پور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خاتون بے ہوش ہو گئی ہے جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ۔ڈیوائسسز والے ابھی تک نہ پہنچے ہیں عورتوں کے لیے ٹھنڈے پانی اور سائے کا کوئی انتظام نہیں ۔ پولیس تھانہ صدر شہریوں کی درخواست پر مصروف کارروائی ہے۔