قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح سرائے مغل کے علاقے دریائے راوی سے دو نامعلوم نعشیں تیرتی ہوئی برآمد۔بلوکی کے رہائشی عدنان ریاض احمد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی کہ 2 نعشیں دریائے راوی میں تیرتی ہوئی آرہی ہیں، وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بتایا ہے کہ دو نامعلوم نعشیں دریا سے برآمد ہوئیں ہیں۔ دونوں نعشیں عدم شناخت ہیں۔