ن لیگ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں سنجیدہ

Jun 06, 2024

ملکی سیاست میں پارلمینٹ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ عوام کی طاقت ہوتا ہے اگر سیاست میں زندہ رہنا ہے تو اس کے لئے عوام کی طاقت  کے سرچشمہ سے جڑے رہنا ضروری ہے۔ہمارے ہاں اکثر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جو لوگ ووٹوں سے منتخب ہوکر پارلمینٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔حلقے کے عوام عموما یہی شکوہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اگر ہم بات کریں قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ جو ایم این اے منتخب ہوکر وزیراعظم بنتا ہے یا جو ایم پی اے منتخب ہوکر وزیر اعلی بن جاتا ہے تو وہ قومی یا صوبائی سطح کے مسائل کو حل کرنے کی طرف اپنی توجہ مبذول کرتا ہے یہی وجہ ہے زیرک سیاستدان اپنے حلقے کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کرتے۔ وزیراعظم یا وزیر اعلی اپنے حلقے کو کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے حوالے کر دیتے ہے جس میں وہ عوامی مسائل کو حل کرتا ہے اس کے لیے عوام سے رابطے کا واحد ذریعہ کھلی کچہریاں ہوتی ہیں جہاں حلقے کے عوام ان کے پاس آتے ہیں وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔لاہور کے جن حلقوں سے شہباز شریف منتخب ہوکر وزیر اعظم بنے اور جس حلقے سے مریم نواز منتخب ہوکر وزیر اعلی بنیں ان دونوں حلقوں کو سابق وفاقی وزیر ،سابق ایم پی اے اور موجودہ ایم این اے رانا مبشر اقبال کے حوالے کردیا ہے۔ لاہور کے ان حلقوں میں جہاں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 سے شہباز شریف ایک بار وزیر اعلی منتخب ہوئے اور بعد ازاں قومی اسمبلی کی نشست این اے 123 سے منتخب ہوکر وزیراعظم پاکستان بنے اور مریم نواز پی پی 159 سے منتخب ہوکر وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئی ہیں۔پی پی 159 کا حلقہ این اے 124 کے نیچے آتا ہے اور یہاں سے متعدد بار رانا مبشر اقبال اس حلقے سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جب شہباز شریف وزیر اعلی بنے تو اس وقت ایم این اے رانا مبشر اقبال تھے۔اب مریم نواز وزیر اعلی منتخب ہوئی ہیں تو دو ہزار چوبیس میں رانا مبشر اقبال ایم این اے ہیں۔رانا مبشر اقبال کو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حلقے این اے 123 کی ذمہ داریاں دے رکھی ہیں یہ حلقہ لاہور میں واہگہ بارڈر سے شروع ہوتا ہے اور کلیانی قصور تک جاتا ہے اور خود رانا مبشر اقبال کا حلقہ این اے 124 رائے ونڈ سے شروع ہوکر جیابگا،بنک سٹاپ فیروزوالا، گجومتہ، نشترکالونی،گرین ویلی،کاہنہ،ڈیفنس روڈ سمیت دیگر علاقوں  کا احاطہ کرتا ہے جہاں ان حلقوں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں رانا مبشر اقبال نے بتایا۔  وہ 2000ء سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہیں اور گزشتہ 20 سال سے رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی منتخب ہوتے چلے آرھے ہیں  انکو یہ بھی اعزاز حاصل ھے کہ انکے صوبائی اسمبلی  کے حلقہ PP-159 سے پہلے میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے اور اب اسی حلقے سے محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب  ہیں۔رانا مبشر اقبال میاں محمد شہباز شریف کی گزشتہ دور حکومت میں معاون خصوصی برائے وزیر اعظم بحیثیت وفاقی وزیر اور موجودہ حکومت میں  رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ  وہ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی لاھور کے کنوینر بھی ہیں۔ 
رانا مبشر اقبال اپنے حلقہ NA-124 کے ساتھ  ساتھ  میاں محمد  شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان کے انتخابی حلقہ NA-123 کے معاملات کو بھی دیکھ رھے ہیں۔ اس کے علاوہ  وہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ PP-159 کے تمام مسائل کو بھی بخوبی حل کروا رھے ہیں رانا مبشر اقبال نے اپنے انتخابی حلقہ کے تمام علاقوں میں  بلاامتیاز ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچایا ہے ، جن میں  ڈرینج کی صفائی سڑکوں کی مرمت و بجالی گلیوں کی تعمیر  سٹریٹ لائٹس واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب  بجلی کے ترسیلی نظام میں  بہتری اور خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے ساتھ  ساتھ  عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت  ادویات کی فراہمی  اور حلقہ کی عوام کے فیلڈ ہسپتال کی سہولت حلقے کے سرکاری سکولوں آپ گریڈیشن  اور سکول و کالجز کی عمارتوں کی تعمیر  و مرمت  وغیرہ شامل ہیں ۔رانا مبشر اقبال جہاں عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں وھاں انکے چھوٹے بھائی رانا راشد منہاس  جو میاں محمد شہباز شریف کی PP-164 کی چھوڑی ھوئی نشست پر ضمنی انتخابات میں کامیاب ھوکر رانا مبشر اقبال کے دست و بازو بن کر حلقہ کی عوام کی خدمت پر مامور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ مشن ھے میاں محمد نواز شریف کی نگرانی میں  میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان  اور محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی ھدایت پر حلقے کی عوام کوان کے تمام مسائل کا حل انکی دہلیز پر پہنچانا ھماری اولین ترجیحات میں شامل ھے۔
رانا مبشر اقبال نے بتا یاکہ گزشتہ چار سالوں میں جو پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا مسلم لیگ(ن) کی حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ۔حالیہ مہینوں میں  پٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میںمسلسل کمی سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں  سنجیدہ ھے یہی نہیں  رانا مبشر اقبال اور رانا راشد منہاس کے دروازے  عوام کے لئے  دن رات کھلے ہیں  اور لوگوں کے تمام مسائل بلا امیتاز حل کئے جارھے ہیں۔حلقے کے اندر بے شمار ترقیاتی کام ہونے والے ہیں،ان عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات یقینا گراس روٹ سے کرنا ہونگے اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ عوامی رابطوں میں کمی نہ آنے دی جائے۔ رانا مبشر اقبال اوررانا راشد منہاس جس جذبے کیساتھ  یہ ذمہ  داری نبھا رہے ہیںان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور  وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازاپنے انتخابی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کروا رہی ہیں۔

مزیدخبریں