فیروزوالہ:10 سال سے شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ،بیماریاں پھیلنے لگی

 فیروزوالہ( نامہ نگار) فیروز والا پیپلز کالونی اور رچنا ٹاؤن کے شہری میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروز والہ کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ مظاہرین  کے مطابق عرصہ 10 سال سے فیروز والا مکین گندہ پانی پینے پر مجبور ہے شہریوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ بلدیہ کے احکام کو آگاہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اورکمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کیے جائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن