لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی بیرونی سازشوں کی لپیٹ میں ہے ہم سب کو متحد ہو کر قومی سلامتی کا ایجنڈا لیکر آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کسی بھی صورت انتشار کا متحمل نہیں۔ ملکی سلامتی، استحکام کیلئے دینی و سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔ دینی جماعتوں کی سیاست وطن عزیز میں قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے ہونی چاہئے اور سیاسی لبرل اور سیکولر پارٹیوں سے مکمل برات کا اظہار کیا جائے۔ ملکی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتے رہیں گے۔وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی صدارت میں ہونیوالے جمعیت اہلحدیث کے اہم ذمہ دران و جماعتی زعماء کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، قاضی عبد القدیر خاموش ، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، مولانا حکیم شفیق الرحمان ، مولانا شفیق ربانی، شیخ فیاض، حافظ عبید الرحمن ایڈوکیٹ، ذوالفقار علی فاروقی ، حکیم عبد الطیف مدنی،حافظ ارشد عمران ظہیر،عامرعبداللہ، حافظ عبد الباسط، حافظ محمد حنیف، میاں محمد توقیر حفیظ، عبدالرحمن سلفی، علی رضا ، تحریک طلبہ اہلحدیث حافظ عمیس، عبداللہ سلفی، حارث علی، ابراہیم سلفی، حنظلہ ظفر سمیت دیگر شامل تھے۔
پاکستان اندرونی بیرونی سازشوں کی لپیٹ میں،کسی انتشار کے متحمل نہیں:ہشام الٰہی ظہیر
Jun 06, 2024