لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ احتساب احتساب کی رٹ لگانے والی جماعت آج خود احتساب کے شکنجے میں ہے۔ پی ٹی آئی کو تھک ہار کے صدر آصف زرداری کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔9مئی والے کبھی پنڈی اور کبھی امریکہ کی کنڈی کھٹکھٹاتے ہیں۔ کسی اور سے مذاکرات کی بھیک مانگنے والے اقتدار کے بھوکے ہیں۔ پارلیمنٹ کی سپرمیسی پر بھروسہ نہ کرنیوالے پچھتائیں گے۔