لاہور(نیوز رپورٹر)مریم نواز نے وہ کر دکھایا جو کئی دہائیوں سے کوئی نہ کر سکا۔ ان کا یہ قدم انتہائی قابل تحسین اور قابل ستائس، رحم دلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا جس کے پہلے مرحلہ ہے۔ وزیراعلیٰ کے 30000 سپیشل پرسنز کیلئے 3 سال کیلئے 7500 روپے ماہانہ وظیفہ اور دوسرے مرحلے میں ویل چیئر ٹرائی سائیکل ہیرنگ ایڈ کے علاوہ بریل سمیت 14 معاون آلات اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں رعایت اور قرضے بھی کا اجراء بہت بڑے اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار امجد صدیقی نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ملاقات کے دوران کیا۔امجد صدیقی فرینڈز آف پیرا پلیجک کے سرپرست اعلیٰ ون ان ملینز کے ٹائٹل یافتہ ہیں۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری صاحب زاہد اختر زمان نے بتایا کہ یہ سی ایم مریم نوازکا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔ گزشتہ سو دنوں میں چیف منسٹر نے جو بھی ترقیاتی کام کیے ہیں اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وہ وہاں کی عوام کی فلاح و بہبود اور ضرورت کے مطابق کیے ہیں۔ یہ سال بڑا ہی اہم ہے۔
معذور افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا وزیراعلیٰ کاقابل تحسین اقدام:امجد صدیقی
Jun 06, 2024