لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان، نگہت شیخ، سید توصیف شاہ،میاں طارق سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دورہ چین سے عوام کے اند ر ایک امید پیدا ہوئی ہے، عوام اب سمجھتے ہیں کہ ملکی معیشت کو اگر کوئی ٹھیک کرسکتا ہے تو وہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور مریم نواز ہی ہیں۔ عوام اب ان پر اعتماد کرتے ہیں،عالمی سرمایہ داروں کا پاکستان کی موجودہ حکومت پر اعتماد بڑھ رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے ماحول بن گیا ہے،گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کے تمام دوست ایک نالائق وزیر اعظم کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے تھے اور اپنا سرمایہ بھی لے گئے تھے،پاکستان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا تھا ، انکا کہنا تھا کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک میں با اعتماد قیادت کی وجہ پاکستان ایک بار پھر خطے میں بہتر ہوم ورک کے ساتھ سامنے آرہا ہے، جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔