لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کے آغاز اور طلبہ کو ہیلتھ سروسز کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ دونوں وزراء کے درمیان نیوٹریشن پروگرام میں خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر صحت خواجہ عمران نذر نے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات پر رانا سکندر حیات کی کاوشوں کو سراہا اور ممکنہ تعلیمی اصلاحات کے تناظر میں وزیر تعلیم کے ویڑن کی تعریف کی۔ عمران نذیر نے بالخصوص اّئوٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے اقدامات اور سکولوں میں ہیلتھ و نیوٹریشن پروگرام کے حوالے سے وزیر تعلیم کی کوششوں کو قابل قدر بھی قرار دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کیلئے نیوٹریشن پروگرام کا پائیلٹ پراجیکٹ پہلے مرحلے میں رائیونڈ تحصیل سے شروع کیا جائیگا۔ ماڈل کو تمام سکولوں تک پھیلائیں گے۔