لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسسزمیں گزشتہ روز’’ماحولیات کے عالمی دن‘‘کے موقع پر بعنوان ’’ماحولیاتی جدت طرازی اور فروغ‘‘ پرسمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں ماحولیاتی علوم ،شعبہ صحت،قانون،طب اور تعلیم سے منسلک مختلف افراد نے شرکت کی جن میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر مہمانان میں چیف جسٹس ریٹائرڈلاہور ہائی کورٹ قاسم علی خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی جی سی یونیورسیٹیز پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد،جنرل سیکٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ڈاکٹر اعجاز نظیر، صدر لاہور ہائی کورٹ با ر ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ،فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ انیشیٹو فہد شہباز، صدر یوتھ پارلیمنٹ پاکستان محمد ابو بکر،پروفیسر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر منورصابر اور پروفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر شامل تھے۔ پروگرام کا انعقاد پرو وائس چانسلر اینڈ ڈین فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے کروایا۔یہ پروگرام پاکستان یوتھ پارلیمنٹ، الخدمت فاؤنڈیشن ،یوتھ انیشیٹواور لاہور ہائی کورٹ با ر ایسوسیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ یہ سمپوزیم ان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لاہور یوباس کی جانب سے عزم کا ثبوت ہے۔
لاہور یو بی اے ایس میں ’’ماحولیات کے عالمی دن ‘‘پرسمپوزیم
Jun 06, 2024