لاہور( نیوز رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے گزشتہ روز گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم گنڈی نے پنجاب میں وزیر اعلی مریم نواز کے ہیلتھ وژن کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کے عوام صحت کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں دیگر صوبوں کو بھی مریم نواز کے ہیلتھ وژن کو فالو کرنا چاہئے۔ انہوں نے پی جی ایم آئی کی میڈیکل ایجوکیشن کی بھی تعریف کی اور کہا ادارے سے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر سے آنیوالے میڈیکل کے طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔