خواجہ سلمان رفیق کا دورہ سروسز ہسپتال ،کارڈیالوجی ،دیوارگرنے سے زخمی بچوں کی عیادت

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں کینال پوائنٹ کے علاقہ میں دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے بچوں ابراہیم اور ساحل کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ملک سادات کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر رحمان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج چوہدری نوید کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب اسلم اور ڈاکٹر عامر علی بندیشہ موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق کی سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو زخمیوں اور ایم ایس پی آئی سی کو زیر علاج چوہدری نوید کے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت۔

ای پیپر دی نیشن