پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی تیاریاں 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں جس کیلئے پولیس نے ریکارڈ مرتب کرلیا۔ تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے اچانک نمودار ہونے سے وفاقی پولیس اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی جس کے بعد اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی فہرست تیارکی گئی جس کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 42 مقدمات درج ہیں جن میں سے 19 مقدمات میں ضمانت نہیں لی گئی۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 16 میں سے تین کیسوں میں ضمانت نہیں لی۔ حماد اظہر کیخلاف تین مقدمات ہیں اور کسی میں بھی ضمانت نہیں لی جبکہ ایک میں عدالتی مفرور ہیں۔ مراد سعید بھی ایک مقدمے میں مفرور جبکہ 8مقدمات میں سے دو میں ضمانت نہیں لی۔ اسد عمر بھی تین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ مجموعی طور پر21 کیسز ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف تھانوں میں درج 18 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپی کے ملزم نامزد ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو دو کے علاوہ دیگر تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے چار اور علی نواز اعوان نے پانچ کیسوں میں ضمانت نہیں کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...