دہشت گردی کا خدشہ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، کراچی انتظامیہ کا  جواب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی وجہ عدالت کو بتادی۔کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ ڈی سی شرقی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مزار قائد کے سامنے، نشترپارک یا شارع قائدین پر جلسے کی اجازت مانگی تھی تاہم سکیورٹی اداروں نے ضلع انٹیلی جنس کمیٹی میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی سطح کے لیڈر شریک ہوں گے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...