کینیڈا : ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کی عدالت نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر فرد جرم عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امن دیپ سنگھ ان 4افراد میں شامل ہے جن پر اوٹاوا میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔امن دیپ سنگھ کو 3نومبر 2023کو بریمپٹن سے گرفتارکیا گیا تھا، اسے اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔یاد رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں جبکہ امریکی حکومت نے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکہ میں قتل کرنے کی سازش سے پردہ اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن