امریکی صدر کایوکرائن امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کااعلان

Jun 06, 2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرائن امن کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین جین پیئر نے تصدیق کی کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان اس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔جین پیئر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرائن سے دوستانہ تعلقات میں فروغ جاری رکھے گی ۔واضح رہے کہ یوکرائن امن کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں 15 جون کو ہو گی جو 16جون تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں