واشنگٹن(اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے غیرقانونی طور پر امریکا۔ میکسیکو سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن پر وسیع نوعیت کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ان پابندیوں کے تحت غیر قانونی طور پر کراس کرتے ہوئے پکڑے گئے تارکین وطن کو اس اقدام کے تحت فوری طور پر ملک بدر یا میکسیکو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اکیلے بچوں، سنگین طبی یا خطرات کا سامنا کرنے والے اور انسانی سمگلنگ کے شکار افراد کو فوری ملک بدری سے استثنی ہو گا۔وائٹ ہاس کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق یا نفاذ ایسی صورتحال میں ہوگا جب میکسیکو کے ساتھ سرحد پر پناہ گزینوں کی آمد کی صورتحال ہمارے کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے بڑھ جائے گی جیسا کہ اس وقت ہے،اگر بارڈر پر غیر مجاز روزانہ کراسنگ کی اوسط تعداد 2,500 سے تجاوز کرتی ہے تو یہ اقدام کسی بھی ایسے تارک وطن کو پناہ کی درخواست دینے سے روک دے گا جو بغیر اجازت کے جنوبی سرحد عبور کرتا ہے۔
امریکہ، غیرقانونی طور پر میکسیکو سرحد عبور کرنے پر پابندیاں عائد
Jun 06, 2024