شارٹ فال 5 ہزار 688 میگاواٹ، 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری، عوام پریشان

لاہور (این این آئی) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 688 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 19ہزار 312 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 780میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہیے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 875 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار میگاواٹ، سولر پاور پلانٹس سے 192 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ اسی طرح بگاس سے 142میگا واٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 100میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن